سردار عطاء اللہ مینگل کی جدوجہد، 18 ستمبر کو کراچی میں سیمینار ہوگا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان کہا گیا ہے کہ عظیم بلوچستان رہبر راہشون سردار عطا اللہ خان مینگل کی 18ستمبر 1930 سے لے کر 2021 تک کی جدوجہد، جمہوری سوچ، انصاف، قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے سیمینار18ستمبر صبح دس بجے کراچی میں سیمینار منعقد کیا جائیگا سیمینار میں تمام سیاسی جماعتوں کے اکابرین، دانشور، مفکر، ادیب، اہل قلم، صحافیوں و دیگر کو سیمینار میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اس عظیم شخصیت کو خراج عقیدت اپنے اپنے اندر میں پیش کریں گے راہشو ن سردار عطا اللہ مینگل نے پوری زندگی محکوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی عملی جدوجہد کی پاداش میں زندانوں، قیدیوں وبند کی صعوبتیں برداشت کیں اور ہر مشکل کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیاہمیشہ ثابت قدمی، مستقل مزاجی کے ساتھ بلوچستان و دنیا کے عظیم انسانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں آمر و سول ڈکیٹیٹروں کے ادوار میں ثابت قدم رہے صدیوں میں ایسے انسان پیدا نہیں ہوتے راہشون ایک فرد نہیں بلکہ باصلاحیت انسان تھے آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کے نظریات ہمارے ساتھ ہیں جو مشعل راہ ہیں سیمینار کراچی میں منعقد ہوگا اس حوالے سے دعوت نامے دینے کا سلسلہ جاری ہے۔


