سندھ میں بھی بورڈ کے امتحانات منسوخ، طلبہ کو پروموٹ کیا جائے گا

کراچی: سندھ حکومت نےبھی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سندھ میں میٹرک اور انٹر کے پرچے نہیں ہوں گے اور طلبہ کوپروموٹ کیا جائے گا۔پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان مسترد کردیاتعلیمی ادارے 15 جولائی تک بند، اس سال بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گےانہوں نےکہا کہ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ سندھ حکومت کی تعلیمی اسٹیئرنگ کمیٹی نے کیا ہے اور بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے لیکن طلبہ کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے کے لیے قانون تبدیل ہوگا کیونکہ امتحانی بورڈ کے موجودہ قانون کے تحت طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کرسکتے۔وزیرتعلیم سندھ نے بتایا کہ طلبہ کی پرسنٹیج تبدیل کی جائے گی تاکہ انہیں اگلی کلاس میں داخلہ لینے میں پریشانی نہ ہو۔واضح رہے کہ سندھ میں اس سے قبل صرف پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلبہ کو پروموٹ کرنے کافیصلہ کیا گیا تھا۔وزیرتعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کو بند نہیں رکھا جاسکتا، بچوں کی تعلیم کو بھی دیکھنا ہے، اسی لیے کچھ دنوں میں آن لائن تعلیمی نظام کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں