ناردا آفس اوتھل کے نئے قوانین وبال بن گئے، صبح 5 بجے بلایا جاتا ہے، عوامی حلقے
اوتھل (انتخاب نیوز) اوتھل میں شناختی کارڈ بنانا اتنہائی مشکل بن گیا، ناردا آفس اوتھل کے نئے قوانین عوام کیلئے وبال بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل میں قومی شناختی کارڈ بنانا اتنہائی مشکل بن گیاناردا آفس اوتھل کے نئے قوانین عوام کیلئے وبال جان بن گئے عوامی حلقون کا کہنا ہے کہ نادرا آفس اوتھل کے عملے کیجانب سے خواتین مردوں کو ٹوکن لینے کیلئے آفس صبح 5 بجے آنے کا کہا جاتا ہے لیکن خواتین اور مرد چار بجے ہی آکر نادرا آفس کے گیٹ پر بیٹھ جاتے ہیں لیکن صبح والا ٹوکن عملہ صبح سات بجے تک نیند میں سوئے ہوئے ہوتے ہیں اْنہیں عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں غریب خواتین اور مرد جو پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہوکر پریشانی کے عالم ہیں اور اب نادرا آفس اوتھل کے عملے کی جانب سے مزید پریشان کیا جارہا ہے دوسرے شہروں میں نادرا کا عملہ تیزی سے کام کرکے صارفین کو فارغ کردیتے ہیں لیکن نادرا اوتھل سینٹر کا عملہ دفتری امور انتہائی سست روی سے سر انجام دے رہا ہے۔ افسوس یہ کہ اوتھل نادرا کے سامنے روزانہ گھنٹوں قطاروں میں لگے افراد کو نظر انداز کرکے عملہ اپنے من پسند لوگوں کو ٹوکن دلاتا ہے دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگ تین تین دن تک ٹوکن کے لیے دربدر ہیں انہیں ٹوکن ہی نہیں ملتا ہے صبح سویرے گھنٹوں قطاروں میں کھڑے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر داخلہ، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (NADRA) کے ارباب و اختیار اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا سینٹر اوتھل کے اسٹاف کی جانب سے صارفین کے ساتھ ناروا سلوک اور سْست روی کا سختی سے نوٹس لیا جائے تاکہ غریب اور دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے صارفین کو کارڈ بنانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اور ایسے آسان اور سہل قوانین بنائے جائیں جس سے NIC صارفین کی مشکلات کا ازالہ ہو۔


