حب میں نوجوان چھت سے گر کر جاں بحق، شیرانی میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی
اوتھل، شیرانی (انتخاب نیوز) ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب میں چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق۔ایدھی زرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صنعتی شہر حب کے علاقے لاسی روڑ مندر کے قریب زیر تعمیر گھر کی چھت سے گرکر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر ٹیچنگ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔ایدھی زرائع کے مطابق متوفی کی عمر 35 سال ہے اور اس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔ گزشتہ شب شیرانی کے علاقے مانی خواہ کے قریب دو بسوں میں تصادم ہوا تصادم میں 4 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں سے 2 شدید زخمی کو ژوب سول ہسپتال سے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


