خیبر پختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، ایمل ولی

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا عملی طور پر دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے، دہشتگردوں کو بھتوں کی صورت میں فنڈنگ کرنے والی صوبائی حکومت منظر عام سے غائب ہے، دہشتگرد اور انکے سہولت کار ہمیں کسی صورت ڈرا نہیں سکتے،عوامی نیشنل پارٹی اب محض مذمت نہیں بلکہ بھرپور مزاحمت کرے گی۔ شانگلہ میں اے این پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری و رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فیصل زیب خان کے آبائی گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملے کے رد عمل میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہاکہ میری رائے میں ایم پی اے فیصل زیب خان کے آبائی گھر پر حملے کی ایف آئی آر امپورٹڈ ترجمان اور صوبائی حکومت کے خلاف درج کیا جانا چاہیے

اپنا تبصرہ بھیجیں