عالمی بینک کا پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے میں مدد کیلئے2 ارب ڈالر دینے پر غور
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک پاکستان کو سیلاب کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے دو ارب ڈالر کی رقم فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔نائب صدر مارٹن ریزر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔قبل ازیں عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو سیلاب متاثرین کے لیے 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش بھی کی تھی۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔
Load/Hide Comments


