جے یو آئی کا بلوچستان حکومت میں شمولیت بارے حتمی فیصلہ آج متوقع
اسلام آباد(انتخاب نیوز) جمعیت علماءاسلام (ف) کا بلوچستان حکومت میں شمولیت سے متعلق حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت مکمل کرلی ہے، صوبائی ارکان نے فیصلے کا مکمل اختیار پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کو دیدیا ہے، جے یو آئی کے صوبائی سربراہ مولانا عبد الواسع نے پارٹی قائد کو وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقاتوں اور حکومت میں شمولیت سے متعلق اعتماد میں لے لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی (ف) نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو بتایا کہ جے یو آئی (ف) وزارتوں اور محکموں کی تعداد سے متعلق شرائط کے ساتھ حکومت میں شامل ہونے کو تیار ہے تاہم حتمی فیصلے کا اعلان مولانا فضل الرحمن کریں گے۔
Load/Hide Comments


