ریاستی مظالم کا مارا ہوا ہر مظلوم یوسف مستی خان کی رحلت پر اشک بار اور غمگین ہے، خان آف قلات

لندن (انتخاب نیوز) خان آف قلات میر سلیمان دواﺅد احمد زئی کا معروف بلوچ سیاستدان یوسف مستی خان کا وفات پر اظہار تعزیت۔ خان آف قلات میر سلیمان دواﺅد احمد زئی نے معروف بلوچ سیاستدان اورانسانی حقوق کے علمبرداریوسف مستی خان کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ خان آف قلات میر سلیمان احمد زئی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ یوسف مستی خان جیسے انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ایسے نڈر، بے باک، پاک صاف لیڈر اس دنیا میں کم ہی پیدا ہوتے ہیں۔ یوسف مستی خان نے کبھی بھی ظالم قوتوں کے سامنے نہ کبھی سرنڈر کیا اور نہ ہی اپنے ذاتی مفادات کے حق میں مظلوموں کی آواز سے دستبردار ہوئے۔ وہ ہمیشہ ایک مضبوط چٹان کی طرح بلوچوں اور دوسرے مظلوموں کی آواز بنے رہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ دنیا میں آج ہر کوئی پاکستانی مظالم کا مارا ہوا مظلوم ان کی رحلت پر اشک بار اور غمگین ہے۔ خان آف قلات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ یوسف مستی خان کے اہلخانہ کو صبر جمیل اور مرحوم کے درجات میں بلندی عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں