کوئٹہ میں دو افراد کی لاشیں برآمد، چاغی ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق

کوئٹہ، چاغی (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علا قے نو حصار کے پہاڑوں سے 2افراد کی لاشیں بر آمد کر لی گئیں۔ پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے نوحصار کے کے پہاڑوں سے 2افراد کی پرانی لاشیں بر آمد کر لی گئیں جنہیں شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مزید کاروائی جا ری ہے۔ علاوہ ازیں دالبندین کے علاقے کرودک میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق ایک زخمی ہسپتال ذرائع کے مطابق کرودک کے مقام پر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم سے موٹر سائیکل سوار خدارحیم ولد داد خدا، محمد عیسی ولد بہار خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی سوار حاکم مینگل شدید زخمی ہوگئے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا حاکم مینگل بی این پی نوشکی کے صدر بہادر خان مینگل کے بھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں