کراچی سے ریل سروس ۤآج بحال ،بلوچستان میں معطل ر ہے گی

لاہو ر(صباح نیوز)سیلاب سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کے بعدپاکستان ریلوے نے آج(اتوار سے) مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، پہلے سے روہڑی تک بحال کی گئی خیبر میل ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کوآج(اتوار )سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔5 اکتوبر کو لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس بھی بحال ہو جائےں گی۔لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریبا 22گھنٹے رکھا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں