ہرنائی، ضیا لانگو کے خوست دھرنا کمیٹی سے کامیاب مذاکرات، شرکاءنے دھرنا ختم کردیا

ہرنائی (انتخاب نیوز) مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کی ہرنائی آمد، رکن صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین بھی ہمراہ ۔ مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کے ہرنائی کے علاقے خوست میں جاری دھرنا کمیٹی سے مذاکرات۔ خوست میں 52 روز سے جاری دھرنا کمیٹی اور مشیر داخلہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد دھرنا کمیٹی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر داخلہ نے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کو حکومتی معاوضے کی ادائیگی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی۔ اس موقع پر صوبائی مشیر داخلہ ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی ہدایت تھی کہ دھرنے کو افہام و تفہیم اور پرامن ماحول میں ختم کیا جائے۔ یہاں باربار آنے کا مقصد یہی ہے کہ حکومت بلوچستان کو عوام کے دکھ درد کا احساس ہے۔ 52روز سے جاری دھرنا ختم کرنے پر دھرنے پر بیٹھے شرکاءکا مشکور ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں