حب، لوگوں سے لوٹ مار کرنیوالے 2 افراد کی عوام کے ہاتھوں پٹائی
حب (انتخاب نیوز) حاجی چھتہ خان رند گوٹھ کے قریب لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے علاقہ مکینوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ مار کٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیے گئے۔ حب کے علاقے حاجی چھتہ خان رند گوٹھ کے قریب راہ گیروں سے نقدی رقم اور موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع ملنے پر رند برادری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر لوگوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو حب ندی کے ایریا سے پکڑ کر موٹر سائیکل اور نقد رقم برآمد کرکے ملزمان کو حب پولیس کے حوالے کردیا۔
Load/Hide Comments


