اوستہ محمد،وزیر آعظم کا دورہ بے سود ،سیلاب متاثرین 25000ہزار ملنے سے بھی محرو م

اوستہ محمد(انتخاب نیوز)وزیر آعظم کا دورہ بے سود رہا 25000ہزار ملنے سے بھی محروم ہوگئے۔سیلاب متاثرین جو غریب طبقہ ہے وہ رل رہے ہیں۔جس کا اظہار حلقہ کے ایم این اے اسمبلی اجلاس میں بھی کیا ، ا نہیں بھی نہیں بلایا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش اور سیلاب کے بعد اوستہ محمد شہر سمیت ۔گنداخہ ۔باغ ہیڈ سب علاقے متاثر ہوئے یہ سیلاب اور بارش قدرتی آفت تھا جس پر وزیر اعظم نے تین دورے کیے لیکن وہ تینوں دورے وزیر اعظم۔کو صوبائی حکومت نے ٹوپی ڈرامہ کروا دیا وزیر اعظم نے 25000ہزار اعلان کیا اس کی جگہ7000ہزار غریب لوگوں کو مل رہا ہے اس پر بھی فرنچائز والے 500سو کٹوتی کرتے ہیں شہر میں گھروں کے گرنے کے واقعات میں کافی لوگ مرے اب تک ان کو کچھ نہیں ملا ہے اور نہ ان غریبوں کو راشن ملا جن کو کوئی شفارشی نہ تھا صرف اپنے ووٹروں کو اور شفارشی کو راش وغیرہ ملا ہے مرکزی حکومت نوٹس لے کیونکہ اس کا ثبوت اسمبلی اجلاس میں حلقہ کے ایم این اے میر خان محمد خان جمالی نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ مجھے اس لیے نہیں بلایا میں ان کا بھانڈا کھولتا ۔اسی طرح میڈیا کو بھی مدعو نہیں کیا وہ بھی ان کا بھانڈا کھولتا اب ان غریبوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے لوگ بھوک اور بد حالی سے مررہے ہیں۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں