بلوچستان کے 3 اضلاع میں ڈینگی کے 34 نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کے 3اضلاع میں ڈینگی کے 34نئے کیسز رپورٹ ہو نے کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت بلوچستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز لسبیلہ سے13،کیچ سے12، گوادر سے9ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد4311ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران281افراد ڈینگی سے متاثرہ ہو ئے ہیں جن میں 139کا تعلق لسبیلہ، 102کا کیچ، 73کا گوادر جبکہ 1شخص کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جا تا ہے۔
Load/Hide Comments


