عید پر قربانیاں نہیں گرفتاریاں ہوں گی۔ شیخ احمد رشید


لاہور؛(ویب ڈیسک) میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ عید کے بعد نیب جھاڑو پھیر دے گا، چھوٹی عید کے بعد دونوں طرف گرفتاریاں ہوں گی، لاک ڈآن شہباز شریف کیلئے لاک اپ کا پروگرام ہے، نیب قانون میں ترمیم پر سپورٹغ نہیں کروں گا، نیب کے قانون میں ترمیم کرنے سے پیغام جائے گا کہ ہم خوف زدہ ہیں۔ عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں۔ یہ ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں شہباز شریف اپنے ٹریک پر خود پھنس گئے، انہیں کاغذ لانے کی اجازت نہیں ملے گی، شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ چوروں اور لٹیروں کو کھینچ کے رکھنا چاہیے، دو بڑی اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دم ہیں نہیں ہے، روایتی سیاست دان اقتدار کی سیاست کو ترجیح دیتے ہیں جمالی نے بھی ایک ووٹ سے حکومت کی تھی، 31جولائی سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے چھوٹی عہد پر قربانی نہیں، گرفتاریاں ہوں گی۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ نےفضل الرحمان کواستعمال کیا،اگرمونس الہٰی نےجہانگیرترین سے ملاقات کی ہے تواچھی بات ہےچودھری سمجھ دارلوگ ہیں گیلی جگہ پرپاؤں نہیں رکھتے شہبازشریف اپنا سوفٹ ویئر بدلے تو ہی بچ سکتا ہے،میں ایک بیان دوں توجواب میں ایک بیان آئےگایہ اپوزیشن ہے،اپوزیشن میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے،صرف بیان جاری کر دیتی ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں