گرفتار فزیو تھراپسٹ کی رہائی طلباء طاقت اور مشترکہ جدوجہد کا ثمر ہے، بی ایس او

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے 16 اکتوبر کو کوئٹہ ریڈ زون میں گرفتار فزیوتھراپسٹ اور تنظیمی رہنماو¿ں پر ایف آئی آر کی واپسی اور رہائی پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے اسے طلباءطاقت کی جیت اور مشترکہ جدوجہد کا ثمر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان فزیوتھراپسٹ ایسوسی ایشن سمیت تنظیم کے مرکزی و زونل اراکین کی گرفتاری اور ان پر جھوٹی ایف آئی آر حکومتی بوکھلاہٹ اور نوجوانوں کو اپنے حقوق سے دستبردار کرانے کا ایک منصوبہ تھا جس کیخلاف تنظیم نے فزیو تھراپسٹ ایسوسی ایشن سمیت دیگر طلباءتنظیموں کے ساتھ ملکر ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت سیاسی تحریک چلائی۔ فزیو تھراپسٹ ایسوسی ایشن کے دوستوں کی رہائی کیلئے کوئٹہ میں دوسری تنظیموں سے ملکر سریاب روڈ بلاک کیا جبکہ بلوچستان اسمبلی اور کمشنر آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا گیا۔ مزید برآں تنظیمی کال پر کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بھی چیئرمین بی ایس او کی قیادت میں بند کرکے وہاں ایک روزہ دھرنا دیا گیا۔ حکومتی یقین دہانی اور کیس میں پیشرفت کے بعد احتجاج ختم کردیے گئے جبکہ دیے گئے الٹی میٹم پر حکومت نے تمام دوستوں پر ایف آئی آر واپس لیکر انہیں باعزت رہا کردیا ہے۔ ترجمان بی ایس او نے اسے مشترکہ جدوجہد کا ثمر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچ طالبعلموں کے تعلیمی حقوق سمیت حق روزگار کے تحفظ کیلئے ہمیشہ مشترکہ جدوجہد کی ہے۔ قومی یکجہتی اور مستقل مزاجی سے شعوری سیاست سے ہی تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں