رشی سونک کے بلا مقابلہ برطانوی وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان
لندن (انتخاب نیوز) سابق وزیر خزانہ رشی سونک کے بلا مقابلہ برطانوی وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان۔ برطانوی میڈیا کے مطابق خواہشمند ٹوری امیدوار کو دن 2 بجے تک 100 اراکین کی حمایت حاصل ہونا چاہیے، پینی مورڈنٹ کو اب تک 30 سے بھی کم اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہو سکی جبکہ متوقع مضبوط امیدوار بورس جانسن نے گزشتہ شام دوڑ میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بورس جانسن نے دعویٰ کیا تھا کہ مطلوبہ ارکان کی حمایت ملنے کے باوجود برطانوی وزارت عظمیٰ کا انتخاب نہیں لڑوں گا، بورس جانسن کے حامی سینئیر ٹوری ارکان اب پارٹی ارکان سے رشی س±ونک کی حمایت کا کہہ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ کے سابق ارکان پریتی پٹیل، مائیکل گوو نے بھی رشی س±ونک کی حمایت کا اعلان کیا ہے، جیمز کلیورلی اور ندیم ضحاوی نے بھی رشی س±ونک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments


