جاپان کا پاکستان کے متاثرین سیلاب کیلیے 23 لاکھ ین کاعطیہ

ٹوکیو(ویب ڈیسک)جاپان نے پاکستان کے متاثرین سیلاب کے لئے 23 لاکھ ین کاعطیہ دیاہے۔یہ رقم Atom-Co-Ltd کے چیئرمین Masato-Kimura نے وفد کے ہمراہ ٹوکیو میں پاکستان کے سفارتخانے کے دورے کے موقع پرعطیہ کی۔

پاکستان کے ناظم الامورعصمت حسن سیال نے جاپانی کمپنی کے چیئرمین کا اس فراخدلانہ امداد پرشکریہ اداکیا۔اس موقع پر Biratori-Hokkaido کے شہر اورپاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات خاص طورپرپاکستان سے افرادی قوت کی درآمدپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں