ای ٹیگ سسٹم کیخلاف پنجگور میں انٹری پوائنٹ جیرک کی چھٹے روز بھی بندش

پنجگور (انتخاب نیوز) پاک ایران بارڈر تحصیل پروم میں پاک ایران سرحدی کاروبار کے انٹری پوائنٹ جیرک آج چھٹے روز بھی کاروباری لوگوں کی احتجاج کی وجہ سے بند رہی ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ پنجگور کے تحصیل پروم میں پاک ایران بارڈر پر چھوٹے پیمانے پر تیل کے کاروباری شخصیت و بارڈر کمیٹی پروم کی جانب سے و حق دو تحریک پنجگور کے تعاون سے تحصیل جائیں پروم میں ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کے خلاف و آزادانہ شناختی کارڈ کے حق میں کاروبار دینے کے حوالے سے انہوں نے تحصیل جائیں کے قریب ٹینٹ لگا کر گزشتہ 25 اکتوبر سے تاحال احتجاجی دھرنہ دئیے ہوئے بیھٹے ہیں احتجاجی مظاہرے کی قیادت عارف بلوچ بشیر احمد عابد اشرف و دیگر معتبرین کررہے ہیں ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک پاک ایران بارڈر پر پنجگور کے کاروباری لوگوں کو ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم سے نجات نہیں ملتا ہے تب تک احتجاجی مظاہرہ جا ری رہے گا انہوں نے کہا ہے کہ جبکہ پنجگور کے شناختی کارڈز موجود ہیں جن کے پاس شناخت کارڈ گاڑیاں ہیں وہ کاروبار کریں لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پرسودہ ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کیا بلا ہے جن سے چند طبقہ کاروبار کررہے ہیں اور غریبوں کی گاڑیاں روک گئیں ہیں ہم نہ ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کو مانتے ہیں نہ ہی ری ویری فکیشن کو مانیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چند بااثر جو ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم کی حمایت کررہے ہیں انہوں نے اپنی سیکڑوں جعلی ای ٹیگ اسٹیکر کو تحفظ دینے کیلئے ایران تربت و دیگر اضلاع سے سینکڑوں گاڑیاں کرایے پر لاکر اپنے گھروں میں کھڑے کئے ہیں جب عالم یہ ہے تو غریب عوام کا کیا ہوگا اور غریب کیا کھائے گا انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ای ٹیگ اسٹیکر سسٹم ختم نہیں ہوگا دھرنا جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں