ہزار گنجی مکینوں کی محکمہ گیس کیخلاف منگل کو شاہراہ بند کرنے کی حمایت کرتے ہیں، انجمن تاجران

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) ہزار گنجی زون کے صدر و مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدعبدالخالق آغا اور ہزارگنجی کمرشل زون کے تمام یونٹس کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزارگنجی کے ممتاز تاجر اور قبائلی رہنما حاجی تاج محمد بڑیچ اور اہلیانِ علاقہ معتبر ین جس میں بڑیچ ٹاو¿ن، کاکڑ ٹاو¿ن،زہری ٹاو¿ن، آلہ آباد محمد حسنی اور ملحقہ علاقوں میں گیس کی بندیش کیخلاف منگل کے روز سونا خان تھانہ کے مقام پر محکمہ گیس کیخلاف احتجاجاً روڈ بند کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارگنجی اور ملحقہ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر گیس کی بندیش اور برائے نام گیس کی فراوانی کو اہلیانِ علاقہ کیساتھ محکمہ گیس کا کھلا مذاق ہے جو قابل افسوس امر ہے ۔انہوں کہا کہ جیسے ہی سردیاں قریب آنے لگتی ہے تو محکمہ گیس کی انتظامیہ خاص طور پر ہزارگنجی کے مکینوں کو اپنا ٹارگِٹ بناتی ہے اور آس پاس کے علاقوں میں گیس کی فراوانی پریشر کیساتھ مِہیا کی جاتی ہے مگر ہزارگنجی میں گیس نام کی کوئی شہ نہیں ہوتی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تنگ آمد بہ جنگ آمد اسی لئے تو علاقہ مکین احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں اور ہم مرکزی انجمن تاجران ھزارگنجی زون علاقہ مکینوں کی جانب سے اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرینگے اور اپنے تمام عہدہ داروں اور یونٹوں کو یہ تاکید کرتے ہیں کے بروزِ منگل سونا خان کے مقام پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور محکمہ گیس کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں