شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ
پیونگیان (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی کوریا کے صدر نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات مؤثر طور پر علاقائی حملہ تھا جبکہ فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کا سختی سے جواب دیا جائے گا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل جنوبی کوریا کے سمندر کے انتہائی قریب گرنے کے بعد وارننگ جاری کردی گئی۔جنوبی کوریا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے آج مشرق اور مغرب کی طرف 10 سے زائد میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک میزائل جنوبی کوریا کے سمندر کے انتہائی قریب گرا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق میزائل تجربوں پر جنوبی کوریا کے قریبی جزیرے میں وارننگ جاری کردی گئی اور رہائشیوں کو فوری زیر زمین بنکروں میں جانے کے احکامات دے دیے گئے۔
Load/Hide Comments


