امریکا تین ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی،10افراد زخمی

واشنگٹن:امریکا کی تین ریاستوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچا دی، بگولوں کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی حکام کے مطابق ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں گذشتہ روز آنے والے ہوا کے بگولوں سے درجنوں مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ریاست ٹیکساس کی لمار کاو?نٹی میں تقریباً 50 مکانات تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔زخمی ہونے والے افراد میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں