بلوچستان کے مسائل سب سے زیادہ ہیں، سیلاب نے مزید تباہی مچا دی، غفور حیدری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی مضبوط عوامی طاقت بن چکی ہے، عام انتخابات میں کلین سوئپ کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام جوہان کے سرپرست سردار زادہ میر طارق جان لہڑی امیر مولانا محمد عمر غزنوی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر آغا نواب شاہ حافظ خلیل احمد سارنگزئی محمد کاکڑ ودیگر رہنماؤں موجود تھے۔سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کے قربانیوں کی بدولت جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی مضبوط عوامی طاقت بن چکی ہے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کلین سوئپ کریگی جمعیت علماء اسلام کے پیغام کو گلی گلی تک پہنچانے کے لئے کردار ادا کریں۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل سب سے زیادہ ہیں حالیہ سیلاب سے بلوچستان تباہ ہر طرف نقصانات کے انبار لگے زمینداروں کے کروڑوں اربوں کے فصلیں باغات ٹیوب ویل تباہ سڑکیں پل بہہ گئے حکومت کے لئے بڑئے چیلنجز ہیں حکومت کے ساتھ ساتھ دفاعی ادارے بھی متاثرین کی بحالی کیلئے ہمہ وقت فکر مند ہیں کہ اصل متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے اور انکے حقوق انہیں مل جائے۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ سردیوں کے آمد شروع سینیٹ اسمبلی میں گیس کی فراہمی بہتری کے لئے آواز اٹھائی کہ مستونگ، منگچر اور قلات کے گیس پریشر کی مزید بہتری کیلئے انتظامیہ کردار ادا کرے تاکہ سردیوں میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں