اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد اور تجاوزات کیخلاف آخری وارننگ
مستونگ (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر مستونگ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کا مستونگ بازار کا اچانک دورہ، دکانوں میں ریٹ لسٹ،صفائی ستھرائی،چیک کی،ناجائزتجاوزات کے خاتمے کی آخری وارننگ بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مستونگ برکت بلوچ کے سربرائی چیف سنیٹری انسپکٹر ملک شارخ خان علیزئی،ریڈر ٹو اے سی آفس مراد جمالی، میونسپل کمیٹی کے ظفر لہڑی سمیت دیگر ہمراہ مستونگ بازار کا اچانک دوہ کیا دورے کے دوران انھوں نے سبزی گوشت،تندوروں, ہوٹلوں، پرچوں کی دکانوں میں سرکاری نرخنامہ اور صفائی ستھرائی چیک کیااور تندوں میں روٹی کی وزن کو بھی چیک کیابازار کے معائنہ میں انھوں نے گرانفروشوں، روٹی کی کم وزن،ناجائز تجاویزات قائم کرنے اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد دکانداروں کو جرمانہ کیا اور ناجائز تجاویزات کو ہٹانے کی سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ کل تک اپنے تجاویزات کو ہٹا دیا جائے۔اس دوراں اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مستونگ شہر میں سرکاری نرخنامہ پر ہرصورت عمل درآمد کیاجائے گا ناجائز منافع خوری گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انھوں نے کہاکہ مستونگ بازار میں ٹریفک کی روانی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف جلد جامعہ حکمت عملی طے کرکے گریڈ آپریشن شروع کررہے ہیں، انھوں نے دکانداروں تیری بانوں اور محراب روڈ پر غلط پاکنگ کرنے والوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہاکہ کل تک وہ ناجائز تجاوزات کا از خود خاتمہ ممکن بنانے بصورت دیگر کل سے گریڈ آپریشن شروع کیاجائے گا۔


