بارشوں برسانے والا ایک اور سسٹم کل سے بلوچستان اور بالائی علاقوں میں داخل ہو گا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )بارشوں برسانے والا ایک اور سسٹم جمعرات سےملک میں داخل ہو گا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10 نومبر سے ملک میں ایک اور مغربی ہوﺅاں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے اثرات بلوچستان اور بالائی علاقوں تک ہی محدود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش برسانے والا سسٹم بالائی علاقوں میں منتقل ہوگیا ہے جس کے باعث کراچی میں بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے۔کراچی میں چند روز تک صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں