قلات میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی، حملہ آور فرار

قلات (انتخاب نیوز) قلات میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیاہے پولیس زرائع کے مطابق قلات شہر میں چشمہ جامع مسجد چوک پر قائم پولیس چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس سے پولیس ڈرائیور محمد یونس شدید زخمی ہوگیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر انہیں ابتدائی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا پولیس نے ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں