لسبیلہ کینال میں شگاف، حب اور گڈانی کو پانی کی فراہمی معطل، ٹینکر مافیا کی چاندی
لسبیلہ (انتخاب نیوز) لسبیلہ کینال میں شگاف پڑگیا حب اور گڈانی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ حب ڈیم سے حب اور گڈانی کو پانی فراہم کرنے والے لسبیلہ کینال میں 30فٹ کا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے صنعتی شہر حب اور گڈانی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے محکمہ ایری گیشن حکام نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ لسبیلہ کینال کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائیگا دوسری جانب حب شہریوں نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حب کو مذکورہ کینال سے پہلے بھی پانی نہیں مل رہا بس ٹینکر مافیا کے لیے کینال استعمال ہورہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لسبیلہ کینال پر محکمہ ایری گیشن حکام کی مبینہ ملی بھگت سے پانی چوری کرکے حب کے شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


