حکومت بلوچستان نے نئے ضلع حب کیلئے فنڈز جاری کردیے
لسبیلہ (انتخاب نیوز) حکومت بلوچستان نے حال ہی میں بننے والے نئے ضلع حب کے لئے فنڈز جاری کردیئے۔اس سلسلے میں بھوتانی رابطہ آفس حب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ضلع حب کے قیام کے بعد حکومت بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر حب کے دفتر سمیت افسران اور دیگر اخراجات کے لئے محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کردیئے ہیں۔واضع رہے کہ حب کو ضلع کا درجہ ملنے کے بعد یکم ستمبر کو ڈپٹی کمشنر حب نے چارج سنبھال کر کام شروع کیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلع حب کے لئے باضابطہ فنڈز کے اجراء سے حب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں انشاء اللہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا۔
Load/Hide Comments


