یوکرین کے زاپوریڑیا جوہری پلانٹ کے قریب 12 سے زائد دھماکے، اقوام متحدہ کی مذمت

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کا کہنا ہے کہ یوکرین کے زاپوریڑیا پلانٹ کے قریب گولہ باری کی رپورٹس پریشان کن ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رافیل گروسی نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے زاپوریڑیا پلانٹ کے قریب دھماکوں سے بڑی جوہری تباہی کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس زاپوریڑیا جوہری پلانٹ کی حفاظت پر عمل درآمد کریں۔دوسری جانب آئی اے ای اے کے مطابق ماہرین نے اتوار کی صبح زاپوریڑیا کے قریب 12 سے زیادہ دھماکے سنے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی اے ای اے کی ٹیم ا?ج یوکرین کے زاپوریڑیا جوہری پلانٹ کا معائنہ کرے گی۔زاپوریڑیا پلانٹ کے قریب دھماکوں کی ذمے داری روس اور یوکرین ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں، یوکرین کا زاپوریڑیا جوہری پلانٹ روس کے کنٹرول میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں