افغانستان حکومت نے نماز جمعہ میں ایک ہی خطبہ دینے کا حکم دیدیا
کابل:ا فغانستان حکومت نے ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کی وزارت حج اور اوقاف کی جانب سے ملک کی تمام مساجد کے مبلغین کو نماز جمعہ کے دوران ایک ہی خطبہ دینے اورافغان حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی فتح کے لیے لازمی دعا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔وزارت حج و اوقاف ک کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ ملک کی مساجد کے آئمہ اور مبلغین کے لیے ایک متفقہ خطبہ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں خطبہ کے ستون، روایات اور آداب کو دیکھا گیا ہے۔ متفقہ خطبے کی منظوری امارت اسلامیہ افغانستان کی اتھارٹی نے دی ہے۔
Load/Hide Comments


