پہلی بار بطرسپہ سالار حافظ قرآن کا انتخاب قابل داد ہے،صدیق مدنی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علما اسلام ضلع قلعہ عبداللہ چمن کے رہنما حافظ محمد صدیق مدنی ، شمس اللہ خان اچکزئی ، حافظ محمد شفیع اوکاڑوی ، مولوی عبد الرزاق خادم، قاری محمد ہارون اور حافظ سیف الرحمن صدیق نے پاک فوج کے نئے سپہ سالار چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ محمد عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹس چیف جنرل شمشاد مرزا کے تعیناتیوں پر خوشی کا اظہار اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سپہ سالاران ملک کے استحکام و سالمیت کیلئے اپنے حسب سابق خداداد صلاحیتوں سے اپنے خدمات جاری رکھیں گے ۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے پاکستان کیلئے نئے شگون قرار دیتے ہوئے پہلی بار پاک فوج کے سپہ سالار ایک حافظ قرآن کریم کی انتخاب قابل داد سمجھتے ہیں۔ جمعیت علما اسلام کے رہنماں نے پاک فوج کے نئے سپہ سالاران سے امید ظاہر کی کہ وہ حسب سابق خداداد صلاحیتوں سے استحکام و سالمیت پاکستان کیلئے اپنے خدمات سر انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں