یقینی بنانا ہو گا افغانستان تخریب کاروں کی آماجگاہ نہ بنے، امریکی وزیرخارجہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز)امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یقینی بنانا ہو گا کہ افغانستان تخریب کاروں کی آماجگاہ نہ بنے۔جاری کیے گئے بیان میں امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان میں تخریب کار گروپوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے کالعدم القاعدہ برِصغیر اور تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 4 رہنماوں کو تخریب کار قرار دے دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق کالعدم القاعدہ برِصغیر کے امیر اسامہ محمود اور نائب امیر عاطف یحییٰ کو تخریب کارقرار دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کالعدم القاعدہ برصغیر کے ریکروٹنگ محمد معروف اور کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے قاری امجد بھی تخریب کارقرار دیے گئے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ امریکا میں ان چاروں تخریب کاروں کے اثاثے بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔


