یوکرین کا روسی ایئر بیسز پر حملہ، دو بمبار طیارے تباہ کردیئے، تین افراد ہلاک،6 زخمی ہوگئے
کیف :یوکرین نے روس کی دو ایئر بیسز پر حملے کرکے دو بمبار طیارے تباہ کر دیئے، طیارے ایٹم بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے روس کی دو ایئر بیسز پر حملے کرکے دو بمبار طیارے تباہ کر دیئے، طیارے ایٹم بم لے جانے کی صلاحیت رکھتے تھے،حملوں میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے۔ایک دھماکہ یوکرین کے مشرق میں 600کلومیٹر دور ساراتوف کے علاقے میں واقع اینجلز ایئر بیس پر ہوا،یہاں دو ٹی یو-95 ایٹمی بمبار طیاروں کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔دوسری ایئر بیس پر حملے میں پیٹرول سے بھرے ٹینکر ایئرپورٹ پر ٹکرائے گئے جن سے دھماکے ہوئے۔اس ایئر بیس پر فوجی طیارے اور ٹینک چلانے کے لیے اہلکاروں کو تربیت دی جاتی تھی۔
Load/Hide Comments


