ملک میں ایک طبقہ اسلام کو سیاسی ٹچ کے طور پر استعمال کررہا ہے، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ عمران اینڈ کمپنی کو ملکی مفادات کی بجائے بیرونی آقاوں کی خوشنودی عزیز تھی یہود و نصاری کی گود میں بیٹھ کر ملک کی آزادی و خود مختاری کو نیلام کرنے والے آج آزادی کا نعرہ لگاکر قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں انہیں اپنے ہر کیے کا حساب دینا ہوگا، ان کی سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے آج ملک مسائلستان بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع شیخوپورہ کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں منعقدہ عظیم الشان تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے دیگر مرکزی صوبائی اور ضلعی رہنماؤں قاری عمران رحیمی تحصیل جنرل سیکرٹری قاری زکریا مولانا ریاض احمد خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ ختم نبوتؐ سمیت آئین میں موجود اسلامی دفعات کے تحفظ پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں کرینگے جمعیت علمااسلام کی قیادت نے ہی اسلامی دفعات کو آئین کا حصہ بنایا انکا تحفظ اولین ترجیح ہیں انہوں نے کہاکہ آج ملک میں ایک طبقہ اسلام کو سیاسی ٹچ کے طور پر استعمال کررہے ہیں سادہ لوح عوام گمراہ کرنے کیلئے جھوٹوں مکاروں اور عیاش پرستوں کا ایک گروہ پروپگنڈے پھلارہے ہیں عوام ان سے ہوشیار رہیں۔


