کوئٹہ مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے خاتون سمیت 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے ہزار گنجی کلی کمالو گھر میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے داؤد ولدلال محمداورایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، مزید کاروائی جا ری ہیکوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں پریشر ککر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے سرکی روڈ اسماعیل کالونی گھر میں پریشر ککر پھٹنے سے مقصود شاہ ولد ولید شاہ نا می شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزیدکاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں