وفاق سندھ اور بلوچستان کے وسائل پر قبضہ جمارہا ہے، نیشنل پارٹی

کراچی/کوئٹہ(این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور ضلع خضدار کے صدر عبد الحمید بلوچ کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی میں نیشنل پارٹی سندھ کے سیکریٹریٹ اور میرغوث بخش بزنجو ریسرچ سینٹر آمد جہاں نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی،سندھ وحدت کے جنرل سیکرٹری مجیدساجدی،سینٹرل کمیٹی کے رکن لالا محمد حسین،زوالفقارمکھی،سیدشمس الدین،محمدابراراورمقدرزمان نے معزز مہمانوں کاخیرمقدم کرتے ہوئے نیشنل پارٹی سندھ وحدت اور میرغوث بخش بزنجو ریسرچ سینٹر کی کارکردگی سے متعلق انہیں بریفنگ دی۔اس موقع پر عبد الحمید بلوچ نے کہاکہ میرغوث بخش بزنجو بڑے مدبر،بااصول اور عظیم سیاستدان تھے ضرورت اس بات کی ہے کہ میر صاحب کے افکار اور انکی طرز سیاست سے متعلق سیاسی کارکنوں کو آگاہی فراہم کی جائے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس کام کو بہتر طریقے سے کرنے کیلیے میرغوث بخش بزنجو ریسرچ سینٹر جیسے اداریکا قیام نہایت احسن اقدام ہے انہوں نے کہا آج ملک ایک بڑے آئینی،معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے وفاق اور صوبوں کے درمیان معاذ آرائی عروج پر ہے جبکہ وفاق غیر آئینی اقدامات کیے ذریعے سندھ اور بلوچستان کے ساحلوں اور یہاں کے قدرتی وسائل پر طاقت کے ذریعے قبضہ جما رہاہے وفاق کے ان غیر آئینی اقدامات کیوجہ سے ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں حمید بلوچ نے کہا سندھ اور بلوچستان کے مسائل ایک جیسے ہیں جبکہ آئین میں 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے آئین میں پہلے سے موجود اختیارات میں اضافہ لیکن اب کسی غیبی ایجنڈے کی بناپر 18ویں ترمیم کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں تاکہ صوبوں کو انکے اختیارات اوروسائل پر انکیحق سے محروم کیا جاسکیان سازشوں کے خلاف ہماری جماعت سرگرمی کے ساتھ قومی وحدتوں کے وسائل پر وفاق کے غیر آئینی قبضے خلاف مزاحمت کررہی ہے ہم جملہ قومی وحدتوں کے عوام اور سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے سونیکیذخائراوردیگرقیمتی معدنیات پروفاق کے قبضے کے لیے کی گئی غیر آئینی قانون سازی کے خلاف آواز بلند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں