کوئٹہ، سبزل روڈ پولیس سٹیشن کے قریب دھماکہ، خواتین و بچوں سمیت 4 افراد زخمی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) سبزل روڈ پولیس سٹیشن کے قریب دھماکہ ،خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد زخمی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق سبزل روڈ امیر محمد دستی پولیس سٹیشن کے قریب دستی بموں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں خاتون سمیت ایک بچہ زخمی ہوئے ہیں۔پولیس زرائع کے مطانق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طورہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پولیس زرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دستی بموں سے حملہ کیا، ایک دستی بم پھٹنے سے خاتون اور بچہ زخمی ہوا جبکہ دو دستی بم نہ پھٹ سکے ، جسے سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکارہ بنا دیا۔سول ہسپتال کے ترجمان کے مطابق دھماکے چار زخمی سول ہسپتال لاے گئے ہیں جن کو طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں قیوم ولدمحمد رحیم عمر 25 سال، زبیر احمد ولد شیر محمد عمر 28 سال، کائنات دختر زاہد عمر 17 سال اور بی بی حوا دختر محمد اسلم عمر 13 سال شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں