قلات میں بجلی کی آنکھ مچولی، وولٹیج میں کمی بیشی دور، گیس پریشر بحال کیا جائے، سیاسی و عوامی حلقے
قلات (انتخاب نیوز) انجمن تاجران کے صدر میر منیر احمد شاہوانی، نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کامریڈ رشید بلوچ، حاجی غلام قادر عمرانی، محمد عارف قلندرانی و دیگر نے پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں بجلی کی ٹوفیز سسٹم، بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور آنکھ مچولی سے عوام کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے قلات ملک کا سرد ترین علاقہ ہے درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے اس شدید سردی میں گیس مکمل غائب ہے جبکہ رہی سہی کسر بجلی کی بار بار ٹرپنگ نے پوری کردی ہے وفاقی وزیر مملکت توانائی ہاشم نوتیزئی نے دورہ قلات کے موقع پر بجلی کا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ بجلی کا مسئلہ آج تک حل نہیں ہو سکا گیس نہیں خشک لکڑی عوام کی دسترس سے باہر ہے عوام کیلئے واحد ذریعہ بجلی ہے بجلی کی وولٹج اتنا کم ہے کہ بمشکل بلب چلتا ہے بجلی کی تاریں بوسیدہ ہو چکی ہیں 1977 میں بجلی کی تاریں بچھائی گئی جو ابھی تک وہی کے وہی ہیں اور گریڈ اسٹیشن کا ٹرانسفارمر بھی کم کیپسٹی کا ہے جوکہ زیادہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا ہم حکومت اور اعلی حکام و وفاقی وزیر بجلی سے اپیل کرتے ہیں کے قلات گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کریں اور بوسیدہ تاروں کی جگہ نئی تاریں بچھائی جائے تاکہ بجلی کا مسئلہ حل ہوسکیں دوسری طرف گیس کی بندش کاسلسلہ جاری ہے بلوچستان سے نکلنے والی گیس سے بلوچستان کے عوام کو جان بوجھ کر محروم کردیا گیا ہیں جبکہ دیگر صوبے گیس سے مستفید ہو رہے ہیں گیس نہیں جبکہ ہزاروں روپے کے بھاری بھرکم بل آرہے ہیں حکومت قلات گیس پلانٹ لگاکر گیس کا مسئلہ حل کریں اگر گیس اور بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوا تو احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔


