نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ، اہلکاروں کی ہوائی فائرنگ

نوشکی (نامہ نگار) نوشکی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، سیکورٹی فورسز کی ہوائی فائرنگ۔ تفصیلات کے مطابق نوشکی کلی قاضی آباد نزد چاغی فلور مل کے قریب ایف سی کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا جس سے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہینڈ گرنیڈ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں