بلوچستان پر کرپٹ ترین حکومت مسلط ہے، زمینداروں میں گندم بیج کی تقسیم شفاف بنائی جائے، نیشنل پارٹی کوہلو
کوہلو (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کوہلو کے ضلعی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان پر تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت مسلط ہے، جس نے رشوت ستانی اور اقربا پروری کی انتہا کرکے رکھ دی ہے ہر سطع پر اقربا پروری کی انتہا ہے باقی شعبہ تو درکنار سیلاب زدگان کے لئے ملنے والے گندم بیج ٹینٹ راشن بھی ہڑپ کررہے ہیں کوہلو میں ڈپٹی کمشنر کے ذریعے بدعنوانی کی انتہا کردی ہیں گندم بیج بھی تقسیم کرنے کے بجائے زخیرہ کرکے فروخت کررہے ہیں دوسری جانب پچاس کلو گندم بیج کے لئے لوگوں کی عزت نفس مجروح کیا جارہا ہے۔ پارٹی ترجمان نے ڈپٹی کمشنر سمیت تمام محکموں کے افسران کو تنبیہ کیا ہے کہ کرپٹ وزرا کے کہنے پر جس انداز سے اقربا پروری اور رشوت ستانی کا ضلعی سطع پر تم لوگوں نے جو بازار گرم کررکھا ہے اس کا حساب ضرور تم لوگوں سے ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اس رشوت ستانی اور اقربا پروری کے خلاف پارٹی ہر سطع پر بھرپور احتجاج کرکے ان چہروں کو اہل بلوچستان کے سامنے بے بقاب کریگی۔


