سندھ اور بلوچستان کی اہم شخصیات نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کرلی

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی اور بلوچستان سے اہم شخصیات نے سابق صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ شمولیت کرنے والوں میں نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، میر سلیم خان کھوسہ، میر عارف جان محمد حسنی، آغا شکیل احمد درانی، میر فائق خان جمالی، میر رؤف رند، میر اصغر رند، میر عبیداللہ گورگیج، سردار زادہ میر فیصل خان جمالی ,میر نیعمت اللہ زہری اور حاجی ملک شاہ گورگیج شامل ہیں۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں علی مدد جتک اور سردار نور احمد بنگلزئی بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں