کوئٹہ میں گزشتہ برس 391 آتشزدگی کے واقعات، فائر بریگیڈ بنیادی سہولیات سے محروم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ برس 391آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے جن میں گیس لیک ، شارٹ سرکٹ، منی پیٹرول پمپ اور دیگر آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں، ان واقعات میں اضافے اور فوری طور پر آگ پر قابو پانے کیلئے فائیر بریگیڈ کے پاس وہ سہولیات دستیاب نہیں جن کی ضرورت ہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبے فائر بریگیڈ میں سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ساز و سامان کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور بڑھتی ہوئی آبادی اور ٹریفک سمیت آتشزدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں فائربریگیڈ اسٹیشن قائم کرنے کی ضرورت ہے ، گزشتہ سال 2022میں چھوٹے بڑے آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا گیا آتشزدگی کے واقعات جن میں کوئٹہ ، کچلاک ، پیشن ، مستونگ ، مچھ تک آگ لگنے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے ریسکیو کیا گیا وقت و حالات کی مناسبت سے فائربریگیڈ کو جدید سہولیات اور وسائل سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔


