ژوب میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 2.6 ریکارڈ

ژوب (انتخاب نیوز) ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زلزلہ پیما مر کز کے مطابق بدھ کو ضلع ژوب اور گردونوح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6اور گہرائی 120کلومیڑ زیر زمین رکارڈکی گئی تاہم زلزلے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔زلزلہ پیما مر کز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 67 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں