پاک ایران سرحد پر گیٹ لگانے سے روزگار اور امن و امان کا مسئلہ حل ہوگا، ضلعی انتظامیہ نوکنڈی
نوکنڈی (انتخاب نیوز) اسسٹنٹ کمشنر تفتان لیفٹیننٹ ر بلال شبیر نے مختلف ایشو پر بلائے گئے اجلاس میں نوکنڈی کے مختلف شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن وامان کو برقرار رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ نوکنڈی میں امن اوامان کی بحالی کے لیے رسالدارجاوید عیسیٰ زئی کو تعینات کیا گیا جو ایک نوجوان اور امن وامان برقرار رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہے اورجب سے رسالدارجاوید عیسی زئی نوکنڈی میں تعینات ہوئے ہے امن وامان سمیت دیگر مسائل میں کافی کمی ہوئی ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ علاقے میں اہم ایشو راہداری کا اسی مہینے کے 25 تاریخ کو آغاز ہوجائیں گا جو کرونا وائرس کی وجہ سے تاحال بند تھا اس کے ساتھ ساتھ بازارچہ کا مسئلہ بھی حل ہوگا انہوں نے کہا کہ تالاب گیٹ کے کام اب آخری مراحل میں ہے پاکستان کی جانب سے تالاب گیٹ کے مقام کا تعین ہوچکا ہے اب صرف ایرانی حکومت کے جانب سے رضامندی باقی ہے اور جیسے ایرانی حکومت کی جانب سے رضامندی ظاہر کیا گیا تو فوری گیٹ کے تعمیر شروع کی جائے گا اور پاکستان کی جانب سے گیٹ کو مکمل محفوظ بنانے کے کے لیے سیکورٹی کیمرے بھی نصب کیے جائیں گے انہوں نے کہا تالاب گیٹ سے نوکنڈی تالاب تفتان کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا جن جن گاڑیوں کے انٹریاں رہ گئے ہیں انہیں تالاب گیٹ سے روزگار کے مواقع ملے گا اور ہماری کوشش ہوگی کہ تالاب گیٹ سے تحصیل نوکنڈی اور تحصیل تفتان کی گاڑیاں جائیں اور راجے گیٹ کو دالبندین اور دیگر علاقوں کے لیے مخصوص کریں تاکہ تمام لوگوں کو یکساں روزگار کے موقع مل سکیں اسٹنٹ کمشنر نے کہا ضلعی انتظامیہ کو بھرپور کوشش ہوگی کہ وہ علاقے کے عوام کے مسائل اپنے دائرہ اختیارات میں رہتے ہوئے حل کریں۔


