وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے کوآرڈینیٹرز کی تقرری عوامی مسائل اور شکایت کی نشاندہی ہے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ©ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے کوآرڈینیٹرز کی تقرری کا مقصد مختلف علاقوں میں جا کر عوام کے مسائل اور شکایات کو سننا اور اُنہیں وزیر اعلیٰ تک پہنچانا ہے کوآرڈینیٹرز کی تقرری اعزازی ہے جس کے لیے کوئی مراعات نہیں دی جارہیں۔ ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ عوام غلط پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں کوآرڈینیٹر کی تقرری وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن خوشحال بلوچستان کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے جس سے عوام اور حکومت کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے اور مسائل کے موثر حل کیلئے اقدامات اٹھائے جا سکیں گے۔
Load/Hide Comments


