بی ایم سی پراسپیکٹس کے مطابق ایم ڈی کیٹ طلبہ کی پرانی لسٹیں بحال کی جائیں، متاثرہ امیدوار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ایم ڈی کیٹ طلباو طالبات سید محمد ، عبدالحنان ، سید یاسر آغا، عمیر خان چھلگری نے بی ایم سی کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ پراسپیکٹس 2022-23 کے مطابق میرٹ مقرر کیا جائے اور پرانی لسٹیں بحال کی جائے تاکہ ہمارا مستقبل خراب ہونے سے بچ سکے۔ بی ایم سی کی جانب سے آئے روز نئے رولز لگائے جارہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اگر ہمارے مطالبات پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکلیں گے اور ریڈ زون کا گھیراﺅ کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بی ایم سی پراسپیکٹس کے مطابق صوبائی کابینہ اور حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہے لیکن اس میں اہلیت اور میرٹ کا فارمولہ جس میں اہلیت ایم ڈی کیٹ 65 فیصد اور ایف ایس الیکٹو 65 فیصد میرٹ کا فارمولہ ایم ڈی کیٹ 50 فیصد اور ایف ایس سی الیکٹو 50پچاس فیصد ہے اور گزشتہ برس بھی یہی طریقہ استعمال کیا گیا اور داخلہ لیتے وقت طلباو طالبات کو الگ الگ فارم دیئے گئے اس بار نیا ایم ڈی کیٹ قانون نافذ کیا گیا ہے حالانکہ 2021 ایم ڈی کیٹ میں پاسنگ مارکس 65 فیصد تھے اور 2022میں ایم بی بی ایس 55 فیصد ، بی ڈی ایس 45فیصد ایف ایس سی 60 فیصد مارکس تھے اور کریٹریامیرٹ ایم ڈی کیٹ 50 فیصد ، ایف ایس سی 40 فیصد ، میرٹ کے 10 فیصد تھے۔ ہماری بی ایم سی حکام سے درخواست ہے کہ وہ پرانا کریٹریا میرٹ لاگو رکھتے ہوئے پرانی لسٹیں بحال کریں تاکہ ہمارا مستقبل تباہ ہونے سے بچ سکے۔ ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے مطالبات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ طلبامیں پائی جانے والی بے چینی دور ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں