اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گرفتاریوں سے ہم دب جائیں گے تو یہ غلط فہمی ہے، اسد قیصر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ گرفتاریوں سے ہم دب جائیں گے تو یہ غلط فہمی ہے۔فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے اسد قیصر نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو تحریک انصاف کے کارکن ہر جگہ نکلیں گے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت تحریک انصاف کے کارکنوں کا امتحان ہے، کارکنوں نے ہر ضلع اور تحصیل میں نکل کر احتجاج کرنا ہے، ملک جن معاشی حالات سے گزر رہا ہے، اس قسم کے اقدامات سے مزید حالات خراب ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ حالات خراب کرنے کی ذمے داری وفاقی حکومت اور نگراں صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔
Load/Hide Comments


