پرویزالٰہی، عثمان بزدار سمیت متعدد شخصیات سے اضافی سکیورٹی واپس

لاہور:پنجاب حکومت نے بڑا اقدام کا فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزرائے اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی اور عثمان بزدار سمیت متعدد شخصیات سے اضافی سکیورٹی واپس لے لی جبکہحکومت کی اعلیٰ شخصیات سے اضافی سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے، سابقہ حکومت میں لاہور میں ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیاسی نمائندوں کو پروٹوکول دیتے رہے ہیں،سابق دور حکومت میں صوبے کے وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی، ان کے بیٹے مؤنس الٰہی، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ڈاکٹرارسلان خالد بھی شاہانہ پروٹوکول لیتے رہے۔پولیس حکم کے مطابق سابق وزرائے اعلی پنجاب عثمان بزدار اور پرویز الہی سے اضافی سیکورٹی واپس لے کر دونوں کو گرین بک کے مطابق سیکورٹی دی جا رہی ہے، اور 554 اہلکار متعلقہ تھانوں اور یونٹس میں واپس بھجوا دیئے گئے ہیں۔حکام کے مطابق پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی سے بھی پولیس کی گاڑی اور نفری واپس بلا لی گئی ہے، سابق وزراء اسلم اقبال، راجہ بشارت، یاسمین راشد اور مراد راس سے کی بھی اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ سابق وزیر اعلی کے مشیرخرم منور، مصدق عباسی، عمر سرفراز چیمہ، ہارون گل، پیر سیف، عباس علی شاہ اور طاہر اشرفی سے بھی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، جب کہ سیکرٹری محمد خان بھٹی اور اسمبلی سیکرٹری عنایت اللہ لک سے بھی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔مجموعی طور پر لاہور اور پنجاب پولیس کی 24 گاڑیاں اور 554 اہلکار واپس لیے گئے ہیں، جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ پر تاحال 602 اہلکار اور افسران سیکیورٹی پرتعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں