ڈیرہ اللہ یار، بااثر زمیندار کا 12 سالہ بچے پر بدترین تشدد، حالت غیر ہونے پر گھر کے باہر پھینک دیا

جعفرآباد (انتخاب نیوز) ڈیرہ اللہ یار میں بااثر زمیندار کا ساتھیوں کے ہمراہ 12 سالہ بچے پر بدترین جسمانی تشدد، ہاتھ کے ناخن ادھیڑ دیئے اور جسم کے مختلف حصوں اور نازک عضو پر گہرے زخمی آنے سے بچے کی حالت غیر ہوگئی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار میں بااثر زمیندار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 12 سالہ بچے شعبان ولد حنیف ہانبھی کو مبینہ چوری کے الزام میں اٹھا کر اپنے گھر کے ایک کمرے میں بند کرکے بدترین جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان نے لاٹھیوں اور ربڑ سے بچے کے جسم کے مختلف حصوں اور نازک عضو پر بھی تشدد کیا جسکے باعث کمسن بچے کو گہرے زخم آئے ملزمان نے بچے کے دائیں ہاتھ کے شہادت والی انگلی کا ناخن بھی ادھیڑ دیا، بد ترین جسمانی تشدد سے بچے کی حالت غیر ہوگئی تو ملزمان تو بچے کو گھر سے باہر پھینک دیا، اطلاع پر بچے کے والد اور رشتہ داروں نے پہنچ کر بچے کو سول اسپتال پہنچایا جہاں طبی امداد دی گئی بعد ازاں متاثر بچے کو ورثاءتھانے لیکر گئے پولیس تھانے میں موجود بچے کے والد محمد حنیف اور رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ ملزمان نسیم، جلال عمرانی و دیگر نے بچے شعبان پر چوری کا جھوٹا الزام لگا کر اسے پاسکو کالونی سے اٹھا کر اپنے گھر لے گئے اور کرسی سے ہاتھ پاوں باندھ کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، انکا کہنا تھا کہ انکے بچے کی ذہنی توازن درست نہیں ہے بچہ گھر سے نکل کر گلی محلوں میں گھومتا رہتا ہے اگر چوری کا الزام لگایا بھی تھا تو تھانے پہنچاتے لیکن انہوں نے اپنی عدالت لگائی اور بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا، اب پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی اور نا ہی ہماری داد فریاد سن رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا تو انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں