گھوٹکی، پولیس نے گرفتار 7 منشیات فروشوں کو حلف لے کر چھوڑ دیا
ظسکھر (انتخاب نیوز) گھوٹکی کے علاقے میر پور ماتھیلو میں ایس ایچ او نے منشیات فروشوں کو عدالت میں پیش کرنے کے بجائے خود ہی حلف لے کر چھوڑ دیا۔ ایس ایچ او اصغر اعوان نے تھانے میں منشیات فروشوں سے حلف لیا کہ آئندہ یہ کام نہیں کریں گے ، باعزت روزگار کمائیں گے ، چھوڑے گئے منشیات فروشوں کی تعداد سات ہے۔ ایس ایچ او میرپور ماتھیلو اصغر اعوان کے مطابق شہر اور گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے۔ ایک ماہ کے دوران 17 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چالان کیا گیا ہے
Load/Hide Comments


